بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔
سنجو سمسن نے 14ویں اوور میں راچین راویندرا کی گیندوں پر تین چھکے لگائے جس کے نتیجے میں بھارت وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے کسی بھی ورلڈکپ ایڈیشن میں 100 سے زیادہ چھکے مارے، اب ٹیم کے مجموعی چھکوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔
سنجو سمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا تاہم آخرکار وہ ایک فل ٹاس گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کے بولرنے ٹی 20کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
اس کارکردگی کے ساتھ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی طاقت اور جارحانہ بیٹنگ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔





