آئی سی سی ٹی20 کرکٹ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔
احمد آباد کے سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 255 رنز اسکور کیے، اس دوران سنجو سیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے جبکہ ایشان کشن نے 54 اور ہارک پانڈیا نے 18 رنز کا اضافہ کیا۔
کپتان سوریا کمار یاددیو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، دیگر بلے بازوں میں شیوم دوبے نے 26 اور ورما نے 8 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اب نیوزی لینڈ کے لیے بھارت کا 256 رنز کا ہدف ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔
بھارت نے اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کی اور اسے ایونٹ میں صرف جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا ہوا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 میں انگلینڈ سے شکستیں کھائیں لیکن سیمی فائنل میں کیویز نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
بھارت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو محض 7 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پنک بال ٹیسٹ کو ایشز سیریز میں ممنوع قرار دے دیا
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 30 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 18 میچز جیتے، نیوزی لینڈ نے 11، اور ایک میچ برابر رہا۔





