ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بھارت نہ صرف دفاعی چیمپئن کے طور پر کامیاب رہا بلکہ وہ پہلا ملک بن گیا جس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا دفاع کیا۔
اس کے ساتھ ہی بھارت نے تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر سب سے زیادہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
بھارت ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گیا۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 159 رنز ہی بنا پائے، نیوزی لینڈ کے بلے بازوں میں صرف ٹم سائفرٹ 52 اور کپتان مچل سینٹنر 43 رنز بنا سکے، جبکہ دیگر آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہو سکے۔
بھارت نے میچ کے دوران شاندار بیٹنگ اور مضبوط بالنگ کے ذریعے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو قابو میں رکھا۔ بھارت کے اوپنرز نے ابتدائی اوورز میں عمدہ آغاز فراہم کیا، اور مڈل آرڈر نے ٹیم کو ایک مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں پوری کوشش کرنے کے باوجود بھارت کے باصلاحیت بولرز کے آگے شکست کھا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھکوں کا تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گیا
یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں دوسری بار ہے جب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ کر بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا





