وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج عباس شاہ کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی، جس میں سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عدم حاضری پر انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے درج کیا تھا، جس میں ریاستی اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنے اور گمراہ کن بیانات جاری کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

اس فیصلے کے بعد قانونی اور سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف جاری کارروائی کا اثر صوبائی حکومت اور مرکز کے تعلقات پر کس طرح پڑے گا۔

Scroll to Top