امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔
امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ 4 یا 5 ہفتے جاری رہے گی مگر امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے۔ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ مؤثر رہی ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ فعال ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل تباہ ہوچکے ہیں، ان کے ڈرونز کو تباہ کیا جا رہا ہے، ڈرون بنانے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے اثرات پاکستان تک پہنچ گئے! ادویات، فارمولا دودھ اور ویکسینز کی قیمتیں بڑھنے لگیں
ٹرمپ کے مطابق اگر فوجی طاقت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ایران کے پاس اب کچھ بھی باقی نہیں رہا۔
دوسری جانب امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ پر بات چیت کی گئی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔





