رمضان میں بھی ٹل پارا چنار مین شاہراہ نہ کھل سکی ، راستوں کی بندش کے باعث اشیائے ضروریات زندگی ناپید
جبکہ شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔ راستوں کی بند ش کے باعث اشیائے ضروریہ مکمل طورپر ناپید ہوچکی ہیں ۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے شہر میں بنیادی چیزیں مسئلہ چینی ، گھی ، آٹا تیل سمیت دیگر اشیا نہیں مل رہیں
اس کے علاوہ جو چیزیں مل رہی ہیں ڈبل ریٹ پر مل رہی ہیں ۔دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل بلیک میں ہزار روپے سے لیکر 1200 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں جس کے باعث عوام متوسط طبقہ اشیائے ضروریہ خرید نے سے بالکل قاصر ہیں ۔