امریکا اور اسرائیل کا ایران میں روسی قونصل خانے پر حملہ، ماسکو کا سخت ردعمل

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کے شہر اصفہان پر حملوں میں قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی ہے اور حملے کو بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں اصفہان کے گورنر کے دفتر کے قریب ہونے والے حملےکے نتیجے میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے قونصل خانےکے دفتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نےکسی بھی سفارتی مشن پر حملے کو بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو سفارتی تنصیبات کی حیثیت کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثے خفیہ رکھنے کی ترمیم، آئی ایم ایف نے تشویش ظاہر کر دی

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بمباری میں ایک سکول کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 170طالبات شہید ہوئی ہیں۔

ایرانی حکومت کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونیوالوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور اسرائیل اور مریکا شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

رات کو بھی امریکا اور اسرائیل کی طرف سے تہران سمیت کئی شہروں پر سخت بمباری کی گئی ہے جبکہ ایران کی جانب سے بھی اسرائیل کے کئی شہروں ، عراق میں امریکی اڈے پر میزائل داغے گئے ہیں جس سےبڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

Scroll to Top