آبنائے ہرمز میں مائنز کا جال توڑا گیا، 16 ایرانی کشتیوں کا صفایا، سینٹ کام کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں مائنز کا جال توڑا گیا، 16 ایرانی کشتیوں کا صفایا، سینٹ کام کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز ایران کی سمندری طاقت کو محدود کر رہی ہیں تاکہ جہاز رانی اور عالمی بحری سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آئی۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں امریکی فورسز نے سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اگر مائنز ہٹاتا ہے تو یہ ایک درست قدم ہوگا، اور امریکی فورسز وہی ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیتیں استعمال کر رہی ہیں جو منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں کے خلاف استعمال کی جاتی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا:”اگر ایران نے بچھائی گئی مائنز ہٹا دیں تو درست سمت میں بڑا قدم ہوگا، اور ہم گزشتہ چند گھنٹوں میں یہ کارروائیاں مکمل کرنے پر خوش ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے اشارے ملے ہیں، جس کے پیش نظر امریکی فورسز کی یہ کارروائی عالمی بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top