وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 641 افغان طالبان ہلاک جبکہ 855 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 243 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 42 پوسٹس پر قبضہ کرنے کے بعد انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرنے بتایاکہ عسکری کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جنگی صلاحیت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہےجس میں اب تک 219 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی جا چکی ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے 65 ٹھکانوں اور ان کے معاون مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے یہ آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور سرحد پار سے ہونے والی مداخلت کو روکنے کے لیے پوری قوت سے جاری ہے۔





