دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے زخمیوں سمیت 50 سے زائد افراد کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔
تحقیقات کے دوران خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو تحویل میں لینے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ پولیس اور حساس ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں اور تمام زخمیوں کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق تحقیقات میں مزید پیش رفت کے لیے موبائل کمپنیوں سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے، جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) ٹریس کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔