پاک فوج نے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تحت پاک افغان سرحد پر واقع ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور کارروائی کے دوران دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ اس موثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی تمام نشانہ بنائی گئی پوسٹیں نیست و نابود ہو گئیں۔
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب طاقتور اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا، تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائیاں خطے میں دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی۔
یہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف پاک فوج کی موثر اور فیصلہ کن کارروائیوں کا تازہ ثبوت ہے، جس سے خطے میں امن و استحکام کی کوششیں مضبوط ہوں گی۔





