پشاور ہائیکورٹ میں توانائی بچت! عدالت ہفتے میں چار دن کام کرے گی

پشاور ہائیکورٹ میں توانائی بچت! عدالت ہفتے میں چار دن کام کرے گی

پشاور ہائی کورٹ نے توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں صرف چار دن عدالتی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عدالت پیر سے جمعرات تک باقاعدہ کام کرے گی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری سے نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عدالت کے وسائل اور توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کھلی رہے گی، جبکہ یہ اقدامات نیشنل جوڈیشل کمیٹی کی ہدایات اور توانائی بچت پالیسی کے مطابق کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے تمام بینچز پر نیا ورکنگ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اور یہ فیصلہ عدالت کے انتظامی نظام اور توانائی کی بچت کے لیے ایک اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

یہ اقدام پاکستان میں توانائی کے مؤثر استعمال اور عدالتی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں اہم قدم کے طور پر لیا گیا ہے۔

Scroll to Top