آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے مہینے کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.22 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 13.55 ڈالر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے صارفین کے لیے بھی قیمت میں 2.26 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد وہاں نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم آنے والے دنوں میں پیٹرول مہنگا کرنا ناگزیر ہوگا۔





