وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار میں کمی کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت موٹروے پولیس نے نئی حد رفتار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی گاڑیوں کی رفتار 120 کلومیٹر سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے گھٹا کر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔
اسی طرح قومی شاہراہوں پر بھی کاروں اور ایل ٹی وی گاڑیوں کے لیے حد رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں یعنی پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کے لیے یہ حد 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔





