باجوڑ میں فائرنگ، کیو آر ایف انچارج شہید، ملزمان فرار

باجوڑ کے علاقے عنایت کلے بادی سمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئیک ری ایکشن فورس (کیو آر ایف) انچارج شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مختلف مقامات پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Scroll to Top