9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار

9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار

لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کو 9 مئی واقعات کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق کلیم اللہ خان اس مقدمے میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد تھے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

پولیس کی ایک اسپیشل ٹیم نے لاہور میں ایم پی اے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا، جس کے بعد انہیں مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے لاہور سے گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ عوامی نمائندے کی گرفتاری سے قبل قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی تھی۔

Scroll to Top