ایرانی صدرنے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تین بڑی شرائط پیش کر دی ہیں۔

مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا جائے، جنگ میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے اور عالمی طاقتیں اس بات کی ضمانت دیں کہ آئندہ ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت نہیں ہوگی۔

ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت میں خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کو دہرایا ہے ۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب گارڈز نے سخت وارننگ جاری کی ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو جواب میں علاقائی ممالک کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ فتح حاصل کرنے تک نہیں رکیں گے اور دشمن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ایرانی حملے جاری رہیں گے ۔

Scroll to Top