صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر دی گئی۔صدر زرداری نے نہال ہاشمی کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اس تبدیلی پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بار بار یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ کامران ٹیسوری ہی گورنر برقرار رہیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کا معاہدہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے نہ کہ پیپلز پارٹی سے، اور اگر ن لیگ کو پیپلز پارٹی زیادہ عزیز ہے تو وہ اپنا فیصلہ دیکھ لیں۔





