پشاور: گلبہار میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

سلمان یوسفزئی
پشاور کے علاقے گلبہار امامیہ کالونی میں رقم کے لین دین کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فریق اول میاں نصیر اور فریق دوم موج علی کے درمیان رقم کے لین دین پر پہلے زبانی تکرار ہوئی جو بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں تبدیل ہو گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ثاقب نامی شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ فرقہ وارانہ نوعیت کا نہیں بلکہ فریقین کے درمیان مالی لین دین کے تنازعے کا نتیجہ ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Scroll to Top