پاک افغان سرحد پر جاری حالیہ کشیدگی کے پیشِ نظر بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں عوام کی ایک بڑی تعداد افواجِ پاکستان کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی ہے۔
شہر میں نکالی گئی ایک بڑی ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور افواجِ پاکستان کے حق میں بلند شگاف نعرے لگائے۔
شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع کے لیے وہ اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ دشمن کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، سرحد پر موجود محافظوں کو پوری قوم کی مکمل تائید حاصل ہے۔





