متحدہ عرب امارات نے زائد المعیاد (ایکسپائر) ویزے رکھنے والے افراد کے لیے قوانین میں بڑی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم رہائشیوں کو واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
ترجمان متحدہ عرب امارات حکومت کے مطابق اس نئے فیصلے کے تحت ایسی تمام افراد جن کی ریزیڈنسی ایکسپائر ہو چکی ہے وہ اب نئے ویزے کے بغیر ہی یو اے ای میں داخل ہو سکیں گے۔
فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹیٹی، سیٹزن شپ، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے اس فیصلے کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان نئے احکامات کا مقصد بیرون ملک پھنسے ہوئے رہائشیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی قانونی پیچیدگی کے بغیر اپنی پرانی ریزیڈنسی پر ہی امارات واپس آ سکیں۔





