خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے4اعلی افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی عرفان اللہ محسود کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید مظہر علی شاہ کا تبادلہ بھی محکمہ داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر افسر آصف علی کو ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے شیئرڈ سروسز یونٹ میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دینے والی گریڈ 18 کی افسر گل بانو کی خدمات بھی مزید تعیناتی کے لیے محکمہ داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top