حکومت نے جیٹ فیول مہنگا کر دیا، جہازوں کے کرایوں میں اضافے کا خدشہ

جیٹ فیول مہنگا ہونے کے بعد ملک بھر میں طیاروں کے کرایوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

حکومت نے جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ کر دیا ہے، اب جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 1 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو پہلے کے مقابلے میں 45 روپے 73 پیسے زیادہ ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 22 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اب لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے جو پہلے کے مقابلے میں 22 روپے 42 پیسے زیادہ ہے۔

واضح رہے حکومت نے پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے اب جیٹ فیول بھی مہنگا کردیا جس سے جہازوں کے کرائے بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پٹرول اورڈیزل پر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرول اور ڈیزل 50، 50 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل بھی مہنگا کردیا ہے، مسافروں اور صارفین کے لیے یہ اضافے مہنگائی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Scroll to Top