وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے 24 پیسے لیوی برقرار رہے گی۔
وزارت توانائی کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے 01 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ پہلے 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل مزید مہنگا، پاکستان میں پٹرول ڈیزل مہنگے ہوں گے یا نہیں؟ اوگرا نے وضاحت جاری کر دی
وفاقی حکومت کے اس اقدام سے صارفین پر فی الحال پٹرول اور ڈیزل کے مہنگے ہونے کا اثر کم رہے گا لیکن مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی۔





