مردان بورڈ نے تعلیمی میدان میں نیا ریکارڈ قائم کیا، قندیل نے 1100 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

پشاور، ایبٹ آباد اور سوات بورڈز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مردان کے تین امیدواروں نے 1098 نمبر حاصل کر کے نئی پوزیشن حاصل کی

مردان کی ہونہار طالبہ قندیل دختر سہیل احمد نے میٹرک کے امتحان میں گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کر کے مردان بورڈ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ مردان بورڈ کے تین مزید امیدواروں نے 1098 نمبر حاصل کر کے پشاور، سوات اور ایبٹ آباد بورڈز کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مردان :مردان کی ہونہار طالبہ قندیل دختر سہیل احمد نے میٹرک کے امتحان میں گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کر کے مردان بورڈ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ مردان بورڈ کے تین مزید امیدواروں نے 1098 نمبر حاصل کر کے پشاور، سوات اور ایبٹ آباد بورڈز کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میٹرک میں تیسری پوزیشن بیک وقت 58 طلبہ نے حاصل کی، جو کہ ایک اور نیا ریکارڈ ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی مردان بورڈ نے اپنی تعلیمی تاریخ میں ایک اور منفرد مقام حاصل کرلیا، جس کی خوشی طلبہ، والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مردان بورڈ کی تعلیمی کامیابیاں آئندہ نسلوں کے لیے ایک ترغیب ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top