پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز پنڈیزنے اسٹار فاسٹ بولر زمان خان کی جگہ جلات خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران پشاور اور فیصل آباد کے درمیان ہونے والے میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اسٹارآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
پنڈیز کی انتظامیہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں زمان خان کی انجری پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔





