معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان کا گھڑی چندن پلانٹیشن کا دورہ

معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان نے گھڑی چندن پلانٹیشن کا دورہ کیا اور اس دوران اراضی مالکان کو تجویزدی کہ گھڑی چندن کو سفاری پارک ڈکلیئر کیا جائے۔

پیر مصور خان نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف علاقے کی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔

دورے کے دوران پیر مصور خان نے گھڑی چندن اور اس کے گردونواح میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے بتایا کہ گھڑی چندن اور اس کے ارد گرد شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جا چکا ہے۔

اس منصوبے کے تحت تقریباً نو ٹیوب ویلز نصب کئے جائیں گے جو علاقے میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں طورخم بارڈر کی بندش: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات

پیر مصور خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کو صاف پانی کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے اراضی مالکان اور مقامی افراد کو منصوبوں میں بھرپور تعاون کی دعوت دی تاکہ ترقیاتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔

Scroll to Top