شہریوں کے لیے اہم اطلاع: نادرا کے دفاتر چار دن بند رہیں گے

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں اس کے دفاتر چار دن کے لیے بند رہیں گے۔

نادرا کے مطابق یہ تعطیلات 20 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک جاری رہیں گی۔

نادرا کے مطابق وہ دفاتر جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں، وہ 19 اور 20 مارچ کی درمیانی شب بند ہو جائیں گے اور 24 مارچ کو صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

اتھارٹی نے مزید بتایا کہ بیرونِ ملک نادرا کے دفاتر اور کاؤنٹرز اپنے متعلقہ شیڈول کے مطابق خدمات جاری رکھیں گے، تاکہ بین الاقوامی صارفین متاثر نہ ہوں۔

تعطیلات کے دوران نادرا کی آن لائن سروسز اور موبائل ایپ کے ذریعے تمام اہم خدمات دستیاب رہیں گی، جس میں شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بائیو میٹرک اپڈیٹس اور دیگر رجسٹریشن سروسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل 11 کا نیا اینتھم سامنے آ گیا

نادرا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ضروری دستاویزات اور خدمات کے لیے قبل از وقت اقدامات کریں تاکہ تعطیلات کے دوران کسی قسم کی دقت یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top