پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکار کا اعلان کر دیا ہے۔
معروف گلوکار عاطف اسلم اپنی جادُوئی آواز سے اینتھم کو سننے والوں کے لیے یادگار بنائیں گے۔ اینتھم کا ٹائٹل رواں سال بیٹ پہ کھیلیں گے رکھا گیا ہے اور اسے جلد ریلیز کیا جائے گا۔
𝐀 𝐧𝐞𝐰 𝐞𝐫𝐚.
𝐀 𝐥𝐞𝐠𝐞𝐧𝐝𝐚𝐫𝐲 𝐯𝐨𝐢𝐜𝐞.Atif Aslam leads the HBL PSL anthem 🎤#HBLPSL | #NewEra | #StrongerPepsi | #PepsiPakistan pic.twitter.com/nzwGCNbjpl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2026
عاطف اسلم پی ایس ایل کے شائقین کے لیے نئے ترانے پیش کرنے کے سلسلے میں پہلے بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے ساتویں سیزن میں آئمہ بیگ کے ساتھ اینتھم آگے دیکھ پیش کیا تھا، جو شائقین میں بہت مقبول ہوا۔
پی ایس ایل 11 مجموعی طور پر 39 دنوں تک جاری رہے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس سیزن میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل کی گئی ہیں: پنڈیز اور حیدرآباد کنگزمین۔ مجموعی طور پر ایونٹ میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا “آپریشن غضب للحق” کو عید الفطر کی مناسبت سے عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 26 مارچ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف کھیلیں گی۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی، جس کے بعد ٹاپ فور ٹیمیں پلے آف میں جائیں گی۔ فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
میزبانی کے حوالے سے سب سے زیادہ میچز قذافی اسٹیڈیم میں 15 کھیلے جائیں گے، راولپنڈی میں 11، فیصل آباد میں 7، کراچی میں 6، اور ملتان میں 4 میچز ہوں گے۔ پشاور اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے درمیان واحد میچ ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اینتھم اور سیزن کے دیگر تفریحی پروگرام شائقین کے لیے اس سال بھی پرجوش اور یادگار تجربہ فراہم کریں گے، جبکہ نئی ٹیمیں پنڈیز اور حیدرآباد کنگزمین لیگ میں مزید دلچسپی کا باعث بنیں گی۔





