آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، مہنگی ترین لیگ ہونے کے باوجود ٹاپ پوزیشن حاصل نہ کر سکی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) دنیا کی سرفہرست اور مہنگی ترین کرکٹ لیگ کا اعزاز حاصل نہ کر سکی۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں آئی پی ایل کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جسے 75.2 پوائنٹس دیے گئے جبکہ جنوبی افریقا کی ایس اے ٹی 20 لیگ 68 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، آئی پی ایل 62.6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ سکی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آئی پی ایل مالی لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی لیگ مانی جاتی ہے تاہم اسے بہترین لیگ بننے کے لیے ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

دیگر لیگز کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 62.5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا کا بڑا ایکشن، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن مجرم قرار، بھاری جرمانہ عائد

اسی فہرست میں میجر لیگ کرکٹ چھٹے، آئی ایل ٹی 20 ساتویں، کیریبین پریمیئر لیگ آٹھویں، ابوظہبی ٹی 10 نویں اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Scroll to Top