فیفا کا بڑا ایکشن، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن مجرم قرار، بھاری جرمانہ عائد

Pakistan SCO Summit 2026

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے امتیازی سلوک کے معاملے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فٹبال باڈی پر ایک لاکھ 50 ہزار سوئس فرانک جرمانہ عائد کر دیا، اس کے ساتھ ہی اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو باضابطہ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق اسرائیلی فٹبال حکام کو امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے باقاعدہ ایکشن پلان تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے  جبکہ آئندہ تین ہوم میچز میں “No to Discrimination” بینر آویزاں کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

فیفا نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جرمانے کی رقم کا ایک تہائی حصہ اصلاحاتی اور آگاہی پروگرامز پر خرچ کیا جائے تاکہ فٹبال کو امن، برابری اور ہم آہنگی کا ذریعہ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا سیریز کے لیے پاکستان کی خواتین ٹیم کے گروپ کا اعلان

فیفا کا کہنا ہے کہ کھیل کو نفرت اور امتیاز سے پاک رکھنا ضروری ہے اور اس ضمن میں تمام رکن ممالک کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی تاہم فیصلے کے خلاف اپیل کا حق برقرار رکھا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top