پشاور سمیت ملک بھر میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوگیا ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔
تفصیلات کے مطابق عبادتوں کے اس بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیاء اور پھلوں کی قیمتوں میںہو شربا اضافہ ہو گیا ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دیکھ کر خریداری کے لئے مختلف بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوںکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔
پشاور میں گوشت 1000 سے 1300 جبکہ دودھ 260 روپے کلو میںبکنے لگی۔مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے کلو کے ساتھ ساتھ ایک مرغی کی قیمت 1000 سے 1200 تک جا پہنچی.
باراز جانے والے شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بڑھتی قیمتوں کو لگام ڈالی جائے، تاکہ غریب بھی اللہ کی دی گئی ان نعمتوں سے مسستفید ہو سکیں۔