سپارک نے سپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز کر دیا

سپارک نے سپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اقدام مرکزی جزو کے طور پر مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم “کلائمیٹ آبزرویٹری” پر مبنی ہے، جو سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کر کے قابل عمل معلومات فراہم کرتا ہے۔

یہ نظام فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیئرز کی نگرانی ممکن بنائے گا اور ساحلی تبدیلیوں، دریائی نظام اور زمین کے استعمال کی بھی مانیٹرنگ کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے ذریعے سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، سمندری سطح میں اضافہ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کی نگرانی بھی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی خواب حقیقت کے قریب!پاکستان خلا میں قدم رکھنے کو تیار ،سپارکو کی حیران کن کامیابی

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اقدام سپیس فار کلائمیٹ شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہوگا اور عالمی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ماحولیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔

Scroll to Top