پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک لاہور اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔

حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وینیوز کی تعداد 6 سے کم کر کے صرف 2 کر دی گئی ہے، تاکہ وسائل کا بہتر استعمال کیا جا سکے۔ لاہور اور کراچی میں 39 دنوں کے دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے، دونوں شہر 22-22 میچز کی میزبانی کریں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ حیدرآباد کنگز مین اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔ لاہور میں ایلیمنیٹر 1، ایلیمنیٹر 2 اور فائنل کھیلا جائے گا، جبکہ کوالیفائر میچ کراچی میں ہوگا۔

پی ایس ایل 11 اس بار “واچ فرام ہوم” ماڈل کے تحت منعقد ہوگی، جس میں براڈکاسٹ اور پروڈکشن میں جدت لا کر شائقین کو بہتر ویونگ ایکسپیرینس فراہم کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق تماشائیوں کی بڑی تعداد اور وسائل کے استعمال میں کمی کے لیے یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز شائقین کے بغیر کرانے کا اعلان

پی سی بی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 قومی ترجیحات کے مطابق اعلیٰ معیار کی کرکٹ کی فراہمی جاری رکھے گی۔

Scroll to Top