امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستان ایمبیسی میں یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر ایک پروقارپرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر نے چانسری کی عمارت پر قومی پرچم بلند کیا، جبکہ فضا میں قومی ترانے کی گونج نے حاضرین کے لہو کو گرما دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے 23 مارچ 1940 کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد میں سنگِ میل قرار دیا۔
تقریب میں ایمبیسی کے اعلیٰ افسران، واشنگٹن اور گردونواح میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین اور دیگر نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔





