جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کے خاندان پر دہشت گردوں کا حملہ، بچوں سمیت 3جاں بحق،تین زخمی

نورعلی وزیر
جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں اعظم ورسک کے قریب دربلئی کے مقام پر دہشت گردوں کا قبائلی رہنما ملک سردار علی خان کے خاندان پر حملہ،دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے گاڑی میں سوار ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اس حملے میں شہید ہونے والوں کی شناخت نور رحمان ولد محمد ہاشم، زاہد اللہ ولد وکیل خان اور گاڑی کے ڈرائیور مشہود خان کے نام سے ہوئی ہے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top