صدر مملکت نے یومِ پاکستان کے پروقار موقع پر مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے افسران و جوانوں کے لیے مجموعی طور پر 1989 فوجی اعزازات کی منظوری دے دی ہے۔
یہ اعزازات افسران اور جوانوں کو ان کی بے مثال پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان اعزازات کی منظوری وزیراعظم کی سفارش پر دی گئی ہے جس میں 23 ہلالِ امتیاز ملٹری، 100 ستارہ امتیاز ملٹری اور 136 تمغہ امتیاز ملٹری شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 11 ستارہ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی اسناد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، صدر مملکت نے 175 تمغۂ خدمت ملٹری کلاس اوّل، 319 تمغۂ خدمت ملٹری کلاس دوئم اور 620 تمغۂ خدمت ملٹری کلاس سوئم دینے کی بھی منظوری دی ہے۔





