کامران علی شاہ
پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کے علاقے شیخ محمدی میں زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ زبانی تکرار اور معمولی جھگڑے کے بعد پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بڈھ بیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





