سعودی وزارتِ داخلہ نے مملکت میں موجود مختلف ویزا ہولڈرز کو بڑی رعایت دیتے ہوئے ویزا اسٹیٹس درست کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس فیصلے سے وہ تمام افراد مستفید ہو سکیں گے جن کے وزٹ، عمرہ، ٹرانزٹ اور فائنل ایگزٹ ویزوں کی مدت 25 فروری 2026 تک ختم ہو چکی ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق ویزا میں توسیع یا اسٹیٹس کی درستی کے لیے آخری تاریخ 18 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مقررہ فیس ادا کر کے ویزا میں توسیع ممکن ہو گی اور 18 اپریل سے پہلے ایگزٹ پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا اور ساتھ ہی کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو فوری روانگی کی اجازت ہو گی۔
سعودی حکام نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی اور خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے 18 اپریل تک ہر صورت اپنی دستاویزات درست کر لیں یا مملکت چھوڑ دیں۔





