پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ( ایکسپریس ) ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ ملک لاہور اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے موجود تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سینئر قانون دان فیصل چوہدری نے بھی اپنی ٹوئٹر ( ایکس) پرجاری بیان میں کہا ہے کہ عالیہ حمزہ آپا ایک نظریاتی اور دلیر سیاسی رہنماء ہیں۔ انکی کی دوبارہ گرفتاری تحریکِ انصاف کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ عالیہ آپا نے جعلی مقدمات میں سزاؤں کے باوجود بھی عمران خان صاحب کے نظریے کا بھرپور ساتھ دیا اور پارٹی کو متحرک رکھا۔

 

حکام کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو قانونی کارروائی یا تحقیقات کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون صارفین خبردار، نیا سیکیورٹی الرٹ جاری

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور آئندہ اعلانات متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

Scroll to Top