ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے باعث پہلا دورہ ملتوی ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ 14 اور 15 مئی کو چین کا دورہ کریں گے اور اس دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے بعد وہ چینی صدر کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت بھی دیں گے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
امریکی صدر کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندے اس اہم دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور وہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کو ایک اہم اور یادگار موقع سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خطے کی کشیدگی اور ایران کی جنگ میں ہمارا کوئی حصہ نہیں، قطری مندوب
دوسری جانب چین کے سفارت خانے نے اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ان کے پاس فی الحال کوئی اضافی معلومات موجود نہیں ہیں، کیونکہ بیجنگ عام طور پر صدر شی جن پنگ کے شیڈول کو پیشگی ظاہر نہیں کرتا۔





