خیبر پختونخوا: طالبہ کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی کا سیکیورٹی انچارج معطل

سلمان یوسفزئی

مالاکنڈ یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کیس کے بعد خیبر پختونخوا کے ایک اور تعلیمی ادارے میں ہراسگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہری پور کے سیکیورٹی انچارج سفیر احمد کی ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سفیر احمد کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ ساتھ ہی واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ملاکنڈ یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کا سنگین کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اور اخلاقی اقدار کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا لیکچرار ملازمت سے برطرف

Scroll to Top