پاکستان واحد ملک ہے جس کے تینوں بڑی طاقتوں، چین، امریکہ اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بھارتی تجزیہ نگار پراوین ساہنی کا اعتراف

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے بیک وقت تین بڑی عالمی طاقتوں چین، امریکہ اور روس کے ساتھ معمول کے اور بہتر تعلقات قائم ہیں۔

پراوین ساہنی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں کسی بھی ملک کے لیے بیک وقت ان تینوں طاقتوں کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہےاورپاکستان اس حوالے سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سیاست میں تیزی سے بدلتے حالات کے باوجود پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کو اس انداز میں ترتیب دیا ہے کہ وہ مختلف طاقتوں کے ساتھ روابط قائم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نہ صرف معاشی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط ہیں بلکہ خطے میں تزویراتی تعاون بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس، چین، ایران اورسعودیہ کا اعتماد،بھارتی دفاعی تجزیہ نگارپراوین ساہنی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کوحیران کن قرار دے دیا

اسی طرح امریکہ کے ساتھ بھی پاکستان کے معمول کے اور بہتر تعلقات قائم ہیں اور دن بدن بہترین ہوتے جارہے ہیں جس کا خود ٹرمپ بھی اعتراف کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات بھی قابلِ توجہ ہیں جو گزشتہ برسوں میں بتدریج بہتر ہوئے ہیں ان کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ایک متوازن اور حقیقت پسندانہ پالیسی اپنائی ہے۔

Scroll to Top