راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے منڈرا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے نے سب کو حیران کر دیا، جس میں پولیس نے دلہن کو گرفتار کر لیا جبکہ دلہا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ مندرہ کی حدود گوہڑہ میں پیش آیا۔ فائرنگ کا ایک ویڈیو منظر سوشل میڈیا پر سامنے آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کے جوڑا پہننے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے پر پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ pic.twitter.com/yiZ3Iqj78P
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) March 26, 2026
پولیس ذرائع کے مطابق دلہا واقعے کے وقت موقع پر موجود تھا لیکن فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ دلہا کی شناخت شہریار علی کے نام سے ہوئی ہے۔
تھانہ مندرہ کی جانب سے مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متنِ مقدمہ کے مطابق، فائرنگ کرنے والی دلہن کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں، جو پولیس کی ابتدائی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فخر زمان نے پی ایس ایل میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور دلہا کی گرفتاری کے لیے بھی تلاشی اور تعاقب کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے واقعات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی خطرناک ہیں۔





