امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کی درخواست پر ایران میں انرجی پلانٹس پر حملے مزید 10 دن تک موخر کر رہے ہیں۔
ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران میں پاور پلانٹس کی تباہی کا ارادہ 6اپریل تک مؤخر کررہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ’اچھے چل رہے ہیں۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی مدت آج یعنی جمعہ کو ختم ہونا تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور فیک نیوز میڈیا کی جانب سے جاری خبروں کے برعکس یہ بات چیت عمدگی سے جاری ہے۔
خیال رہے امریکی صدر متعدد بار یہ اصرار کر چکے ہیں کہ ان کے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم ایران نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آسان قرض کے ساتھ اپنا گھر حاصل کریں، فوراً فائدہ اٹھائیں
دوسری جانب ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق دونوں ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی امریکی مجوزہ منصوبہ اسلام آباد کے ذریعے تہران بھیجا گیا ہے۔
ایران نے گزشتہ روز اس منصوبے پر منفی ردِ عمل دیا تھا اور اس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط رکھی تھیں۔





