وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں 28 مارچ کو ارتھ آور منایا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں 28 مارچ 2026 کو ارتھ آور منایا جائے گا۔ اس عالمی مہم کا مقصد توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شہریوں کو اپیل کی گئی ہے کہ ہفتہ کی رات 28 مارچ بروز ہفتہ رات 8:30 سے 9:30 بجے تک غیر ضروری بجلی بند رکھیں۔

اس ایک گھنٹے کے لیے برقی قمقمے بند کرنا نہ صرف توانائی کی بچت میں مددگار ہوگا بلکہ ماحولیاتی ذمہ داری کے شعور کو بھی اجاگر کرے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ارتھ آور 2026 کا عنوان زمین کے لئے ایک گھنٹہ دیںرکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اعلامیہ کے مطابق ارتھ آور کے دوران ملک بھر میں غیر ضروری لائٹس بند کرنے کا عملی اقدام توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ عوام میں ماحول دوست رویوں کو فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان، میانمار میچ شائقین کے بغیر ہوگا، پی ایف ایف کا اہم اعلان

سرکاری اور نجی ادارے اپنی عمارتوں، دفاتر اور شعبہ جات میں اس ایک گھنٹے کے لیے روشنی کم کرنے یا بند کرنے کے اقدامات کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ارتھ آور 2026 کے ذریعے توانائی کے مؤثر استعمال اور ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ عالمی سطح پر توانائی کے تحفظ میں پاکستان کے کردار کو بھی نمایاں کرے گا۔

Scroll to Top