آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی آخری تصویر سامنے آ گئی

ایران : تہران میں ایرانی میڈیا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری تصویر جاری کردی، جو ان کی شہادت سے چند لمحے پہلے لی گئی تھی۔

تصویر میں آیت اللہ خامنہ ای کو قرآن پاک پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کی روحانی زندگی اور دین سے گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تصویر سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اپنے معمول کے روحانی اعمال میں مصروف تھے جب ان پر امریکی اور اسرائیلی حملے ہوئے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو تہران میں ہونے والے فضائی حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کی شہادت نے ایران میں شدید صدمہ اور عالمی سطح پر کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے اسمارٹ فون خریداری کے اصول سخت کر دیے

ایرانی حکام نے حملے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی اور ملک بھر میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی آخری تصویر عوام اور دنیا کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے جو ان کی قیادت اور روحانیت کی علامت بن گئی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف بیان جاری کیے گئے اور عالمی طاقتوں کو حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Scroll to Top