دبئی: متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشیں جاری ہیں، جن کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی، شارجہ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ حدِ نگاہ میں کمی اور ژالہ باری کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
شاهد قوة العاصفة التي ضربت الرويس في ابوظبي – الإمارات 🇦🇪 😧#منخفض_العزم
Al Ruwais – Abu Dhabi, UAE pic.twitter.com/OeoHELxbT6— طقس_العالم ⚡️ (@Arab_Storms) March 27, 2026
دبئی انتظامیہ نے کہا ہے کہ موسم صبح تک غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے، اس لیے شہری محتاط رہیں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمۂ اوقاف نے بھی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر نمازیں گھر میں ادا کی جائیں تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
عاجل : أمطار العزم تقترب من حجم امطار الهدير سيول وكميات هائلة من الأمطار في مناطق الإمارات #منخفض_العزم #أخبار_الإمارات #مركز_العاصفة
27/03/202 pic.twitter.com/wAIEcenXRc— #كابتن_غازي_عبداللطيف (@CaptainGhazi) March 27, 2026
دوسری جانب عمان میں بھی طوفانی بارشوں کے اثرات شدید دیکھنے کو ملے، جہاں سیلابی ریلے گاڑیوں کو بہا کر لے گئے اور لوگوں کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا۔
مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی طوفانی بارشوں اور سیلابی حالات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جس سے مقامی انتظامیہ نے عوام سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔





