ٹرمپ پر تیل کے سودوں سے اربوں ڈالر کمانے کے الزامات، برطانوی رکن پارلیمنٹ کی تحقیقات کا مطالبہ

برطانیہ کے معروف قانون ساز ایڈورڈ ڈیوی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے خاندان اور قریبی ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی حالیہ توانائی اور تیل سے متعلق پالیسیوں اور بیانات میں “اندرونی تجارت” (ان سائیڈر ٹریڈنگ) کے واضح آثار نظر آتے ہیں، جن میں بدترین بدعنوانی جھلکتی ہے۔

ایڈورڈ ڈیوی کے مطابق، ٹرمپ نے ایسے فیصلے اور اعلانات کیے جو بظاہر ان کے ذاتی مالی مفادات اور قریبی حلقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کی فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی سیاستدان اپنے عہدے کا استعمال ذاتی فائدے یا اپنے ساتھیوں کی مالی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے کرتا ہے تو یہ نہ صرف بدعنوانی بلکہ اخلاقی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ ان کے بقول، اس نوعیت کے اقدامات عالمی قوانین اور شفافیت کے تقاضوں کے بھی خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھی:ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کی مدت مزید 10 دن کے لیے ملتوی، ٹرمپ کا اعلان

یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی اور تیل کے شعبے میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں سے مخصوص افراد یا گروہوں کو مالی فائدہ پہنچنے کا خدشہ ہے، جس نے شکوک و شبہات کو مزید تقویت دی ہے۔

Scroll to Top