تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ، خیبرپختونخوا حکومت کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

پشاور ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

پشاور ہائیکورٹ میں ملک بدری کے خلاف 12 افغان مہاجرین کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے درخواست گزاروں کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی۔

عدالت نے وزارت سیفران سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔ اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور وزارت سیفران کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام افغان شہری خراسان کیمپ میں مقیم ہیں اور انہوں نے قیام کے لیے یو این ایچ سی آر سے رجوع کر رکھا ہے۔ وکیل کے مطابق درخواست گزاروں کی اپیلیں اس وقت یو این ایچ سی آر میں زیر التوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

وکیل نے استدعا کی کہ حتمی فیصلے تک درخواست گزاروں کو ملک بدر نہ کیا جائے، جس پر عدالت نے عبوری ریلیف دیتے ہوئے ملک بدری روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

Scroll to Top